کورونا وائرس: حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

کراچی،ویب ڈیسک
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اُن جگہوں کی فہرست دی ہے جہاں لوگوں کو کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی اقدام کے طور پر ماسک پہننا چاہیے:
مساجد
بازار
دکانیں
شاپنگ مالز
پبلک ٹرانسپورٹ جس میں ٹرینیں، بسیں اور طیارے شامل ہیں

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ گھر میں بہت سارے لوگ ہیں تو آپ کو گھر میں بھی ماسک پہننا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں