سندھ اسمبلی اجلاس، 55 برس سے زائد اراکین شامل نہ کرنے کا مشورہ

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کی صوبائی وزیرِ صحت عذرہ پیچوہو نے اسپیکر سندھ اسیمبلی آغا سراج درانی کو خبردار کیا ہے کہ سندھ اسمبلی کے 55 برس سے زیادہ عمر کے اراکین کرونا وائرس کا آسان حدف بن سکتے ہیں جس کے باعث ایسے اراکین کو اسمبلی میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
وزیرِ صحت عذرہ پیچوہو نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ایک خط لکھ کر انہیں مطلع کیا ہے کہ 55 برس سے زیادہ عمر کے افراد دیگر امراض کے باعث کرونا وائرس کا آسان حدف بن سکتے ہیں جس کے باعث سندھ اسمبلی کے ان اراکین کو اجلاس میں شامل ہونے سے روکا جائے جن کی عمر کی حد 55 برس سے زیادہ ہے۔
وزیرِ صحت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسمبلی کے اندر کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق اقدامات پر سختی سے عمل کروانے کی بھی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں