کرونا وائرس، بلوچستان میں 50 متاثرین کی حالت تشویشناک

کراچی (ویب ڈیسک) بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 50 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا ہے کہ صوبے میں اس وقت کرونا وائرس کے 114 متاثرین مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 50 کی حالت تشویشناک ہے تاہم ان کے مطابق خوش آئند بات یہ ہے کہ ان میں سے کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 98 فیصد متاثرین اپنے اپنے گھروں کے اندر آئسولیٹ ہیں۔
ترجمان صوبائی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کی مقامی منتقلی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو تشویشناک بات ہے لیکن ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے متاثرین تیزی سے صحتیاب بھی ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں