کرونا وائرس، جانیئے دنیا بھر کے اعداد و شمار کیا ہیں؟

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستر لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جون ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک ستر لاکھ 33 ہزار تین سو33 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ مہلک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک چار لاکھ تین ہزار 131 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 31 لاکھ 49 ہزار 989 بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں