کرونا وائرس، جانیئے دنیا بھر کی فہرست میں پاکستان کی صورتحال

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ جون ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں پاکستان 15 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 19 لاکھ 42 ہزار 363 کیسز کے ساتھ امریکہ پہلے نمبر پر، 6 لاکھ 91ہزار 758 کیسز کے ساتھ برازیل دوسرے نمبر پر جبکہ چار لاکھ 76 ہزار 43 کیسز کے ساتھ روس تیسرے نمبر پر ہے۔

سلسلہ وار برطانیہ، بھارت، اسپین، اٹلی، پیرو، فرانس، جرمنی، ایران، ترکی، چلی اور میکسیکو کے بعد ایک لاکھ تین ہزار 671 متاثرین کے ساتھ پاکستان دنیا بھر میں 15 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
جون ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد دو ہزار 67 بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں