لاک ڈاؤن کرونا وائرس کا حل نہیں ہے، وزیرِاعظم

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کی بازگشت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کرونا وائرس سے نجات کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اب پوری دنیا اس بات کو تسلیم کر چکی ہے کہ کروناوائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن غیرمؤثر ذریعہ ہے کیونکہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ ایک حد تک تھم ضرور جاتا ہے لیکن اس سے مکمل نجات نہیں مل سکتی۔
وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے جو لاک ڈاؤن کا مرتکب نہیں بن سکتا۔ انہوں نے امریکہ کا مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں سب سے زیادہ متاثرین ہیں لیکن امریکہ میں بھی ایس او پیز کے تحت لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ ماہرین نے اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ جولائی یا اگست کی آخر تک پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ سکتی ہے تاہم اس سے بچاؤ کے لئے پوری قوم کو احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں