کرونا وائرس، کے پی میں متاثرین کی تعداد 14 ہزار سے متجاوز

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر کی طرح خیبرپختونخواہ میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے تاہم صوبے میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق صوبے میں مزید 519 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث مزید 12 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔ صوبائی محکمہِ صحت نے بتایا ہے کہ وائرس سے ہونے والی اموات ضلع پشاور، مالاکنڈ، مانسہرہ، مردان، لوئر دیر ایبٹ آباد اور ہری پور میں ہوئی ہیں۔
خیبرپختونخواہ میں اب تک کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 6 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں اب تک 587 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں