مسلم لیگ نواز رہنما طارق فضل چوہدری کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ نواز رہنما طارق فضل چوہدری کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایسی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی طرح دیگر افراد بھی اسی کیفیت سے دوچار ہیں تاہم اس صورتحال سے بہادری اور جرئت سے نمٹنا ہوگا۔
خیال رہے کہ طارق فضل چوہدری نے سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کے بعد کرونا وائرس کی ٹیسٹ کروائی تھی کیونکہ شاہد خاقان عباسی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں