کرونا وائرس، ایران میں پھیلاؤ تیزی سے جاری

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح ایران میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ ترجمان ایرانی وزارتِ صحت کیانوش جہانپور نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے مزید دو ہزار 43 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جبکہ وائرس کے باعث مزید 70 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار آٹھ سو 32 ہو گئی ہے تاہم اب تک وائرس سے آٹھ ہزار 351 افراد لقمہِ اجل بن چکے ہیں۔
ایرانی حکومت نے لوگوں کو سختی سے پابند کیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ عوامی مقامات پر نقل و حرکت کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔ حکام نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں