کیا ڈالر نیب کی وجہ سے بڑھا، ڈالر مہنگا ہونے میں نیب کا کیا قصور : نیب چیئرمین


اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جمہوریت احتساب کی وجہ سے خطرے میں نہیں آتی، اعمال کی وجہ سےآتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ مجھےنہ کسی سے کوئی گلہ ہے نہ کوئی شکایت ہے، میری ذات سےمتعلق جو کہا گیا اس پرہمیشہ خاموش رہا تاہم اب جواب نہ دیتا تو ادارے کے لیے نقصان دہ ہوتا، عدلیہ سے زندگی شروع کی اور میرا کیریئر کھلی کتاب کی طرح ہے۔ کیا ڈالر نیب کی وجہ سے بڑھا، ڈالر مہنگا ہونے میں نیب کا کیا قصور ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ چل سکتےہیں تاہم نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔معیشت کی زبوں حالی میں نیب کا کوئی عمل دخل نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں