لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، وزیرِ صحت پنجاب

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں میں نظامِ صحت اور گنجائش موجود ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تک 42 فیصد وینٹیلیٹرز زیرِاستعمال ہیں جبکہ انتہائی نگہداشت والے وارڈز میں 63.2 فیصد بستروں پر مریض زیرِعلاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریض اپنی خواہش کے تحت ہسپتالوں میں داخل نہیں ہو سکتے کیونکہ ممکن ہے وہاں جگہ نہ ہو لیکن دوسری ہسپتالوں میں ابھی گنجائش موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہِ صحت پنجاب تمام جلد ایک رہنمائی ڈیسک کا قیام عمل میں لائے گا تاکہ زیرِ علاج مریضوں سے متعلق ان کے اہلخانہ کو اطلاع دی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں