“یہ بلکل بھی کھلا تضاد نہیں” سہیل وڑائچ کرونا وائرس کا شکار

کراچی (ویب ڈیسک) معروف صحافی و اینکر سہیل وڑائچ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ایسی اطلاع اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اردو روزنامہ کے لئے لکھے گئے “مجھے کرونا ہے” کے زیرِ عنوان ایک کالم کی تصویر کے ہمراہ دی ہے۔ سہیل وڑائچ نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے شروعاتی دنوں سے انہوں نے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا تھا۔ ماسک کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں پر دستانے اور سماجی دوری کا بھی خیال رکھا تھا لیکن اس کے باوجود بھی وہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ کرونا وائرس مثبت ظاہر ہونے کے بعد سہیل وڑائچ اپنے گھر میں ہی آئسولیٹ ہو گئے ہیں تاہم زکام، سر درد اور بخار کی شکایت تاحال برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں