کرونا وائرس، پشاور میں متاثرین کے لئے وڈیو کانفرنس کی سہولت

کراچی (ویب ڈیسک) پشاور کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی جانب سے کروناو ائرس کے متاثرین کو اپنے اہلخانہ سے ملاقات کروانے کے لئے وڈیو کانفرس کی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا متاثرین کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ رابطے کی سہولت کے طور پر وڈیو کانفرنس کا آغاز کیا گیا ہے جس سے مریض سے متعلق اس کے گھر والوں کو اطلاعات ملتی رہے گی تو دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ سے متعلق افواہوں کا راستہ روکنے میں بھی مدد ملے گی۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتال کے اندر ایک علیحدہ کمرہ تشکیل دیا گیا ہے جہاں مریض کے اہلخانہ کرونا وائرس وارڈ میں معمور عملے کے ساتھ ملاقات کرکے مریض سے متعلق آگاہی لے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں