کرونا وائرس، کے پی میں مزید کیسز کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں کرونا وائرس کے مزید 521 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی محکمہِ صحت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں اب تک کرونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 14 ہزار 527 ہو گئی ہے جبکہ وائرس کے باعث مزید 23 اموات کے بعد اب تک صوبے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 610 بتائی جا رہی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات ضلع پشاور، لوئر دیر، ایبٹ آباد، سوات، مردان، مالاکنڈ اور ڈیرا اسمٰعیل خان سے میں ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں