وزیر خارجہ کی کویت کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات، ویزا پالیسی پر تبادلۂ خیال


کویت (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے دو روزہ دورے کے موقع پر کویت کے نائب وزیر اعظم شیخ خالد الجراح الصباح سے ملاقات میں ویزا پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی کویت کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، کویت میں مقیم پاکستانی ویزا پابندیوں پر انتہائی تذبذب کا شکار ہیں۔ وزیر خارجہ نے کویت میں نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح سے ملاقات کی، جس میں پاک کویت دو طرفہ تعلقات اور ویزا پابندیوں کے حوالے سے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود نے نائب وزیر اعظم کویت سے ملاقات میں کہا ہماری درخواست ہے کہ ویزا پالیسی پر نظر ثانی کی جائے، 2011 سے لگائی گئی پابندیوں سے پاکستان کو مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں