کرونا وائرس، صحتیاب مریضوں میں گلگت بلتستان پہلے نمبر پر

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اب تک کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں میں گلگت بلتستان سب سے آگے ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آزاد جموں کشمیر اور تیسرے نمبر پر سندھ ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 702 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 36 ہزار 308 متاثرین صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں میں سب سے زیادہ تعداد گلگت بلتستان میں ہے جس کی شرح 63.2 فیصد، آزاد جموں کشمیر 48.8 فیصد، سندھ 48.1 فیصد، بلوچستان 35 فیصد، خیبرپختونخواہ 24.9 فیصد، پنجاب 19.8 فیصد جبکہ سب سے کم اسلام آباد کی شرح 14.1 فیصد بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں