کرونا وائرس، پنجاب میں رکارڈ یومیہ اضافہ دیکھا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے متاثرین کا سب سے زیادہ یومیہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صوبے میں مزیددو ہزار 641 افراد وائرس کا شکار ہونے کے بعد مجموعی تعداد 43 ہزار 460 ہو گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مہلک وائرس سے مزید 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 807 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک ہزار 290 متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں جن کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 36 ہزار 308 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں