کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں پاکستان دسویں نمبر پر

کراچی (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ برائے صحت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں پاکستان ایسے ممالک کی فہرست میں دسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے ہورہا ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے حکومتِ پاکستان کو انتباہ کیا ہے کہ ملک میں یومیہ تشخیص کی تعداد بڑھا کر کم از کم 50 ہزار تک پہنچائی جائے تاکہ ملک میں موجود کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کا اندازہ ہو سکے۔ دوسری جانب صحت کے عالمی ادارے نے تمام صوبائی حکومتوں کو ایک خط کے ذریعے ملک میں کرونا وائرس کے پیشِ نظر ناقص حفاظتی انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں