کرونا وائرس، سندھ میں متاثرین کی تعداد میں رکارڈ اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرسے متاثرین میں رکارڈ یومیہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ میں ایک دن کے دوران کرونا وائرس کے دو ہزار سے زائد متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جو آج تک ظاہر ہونے والے مریضوں کا سب سے زیادہ اضافہ بتایا جا رہا ہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے نو ہزار ایک سو ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے دو ہزار 487 مریضوں کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 43 ہزار 790 ہو گئی ہے۔
وزیرِاعلیٰ نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد بھی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیکھی گئی۔ ان کے مطابق صوبے میں مزید 42 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 738 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کرونا وائرس کے 493 متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن میں سے 77 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں