بلوچستان میں سواریوں کی خدمات بحال کردی گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) بلوچستان میں صوبائی حکومت کی جانب سے شہروں کے اندر چلنے والی بس سروس اور رکشہ کی سواری پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کی جانب سے طے کئے گئے نظم و ضبط کی پابندی ہر شہری کی ذمہ داری ہے تاہم بس اور رکشہ میں سفر کرنے والے شہریوں اور عملے کے لئے بھی ضروری ہوگا کہ وہ ماسک پہنے رکھیں اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں