کرونا وائرس، حکومت کو جامع حکمتِ عملی اپنانی پڑے گی، گورنر پنجاب

کراچی (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے لکھے گئے خط کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی حکومت کو سنجیدگی سے فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حزبِ اختلاف سے مشاورت کے بعد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جامع حکمتِ عملی کا اعلان کرے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بازاروں میں لوگوں کے ہجوم تشویشناک تھے اور ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے ہم نے کرونا وائرس کو شکست دے دی ہو جو دراصل حقیقت کے برعکس ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک قومی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے سب کو ایک ہونا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں