جانئے!کرونا وائرس کی تشخیص کی سب سے بڑی لیبارٹری کہاں ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والی سب سے بڑی لیبارٹری پشاور میں ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ پشاور کے خیبر میڈیکل کالج میں واقع لیبارٹری کو پاکستان میں کرونا وائرس کی سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر میڈیکل کالج لیبارٹری یومیہ ایک ہزار پانچ سو ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جہاں گذشتہ 6 روز کے دوران آٹھ ہزار ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں