کرونا وائرس، ضلع دادو میں مزید 22 متاثرین کا اضافہ

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) ضلع میں کرونا وائرس کے متاثرین میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق ضلع میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 154 ہوگئی ہے۔ محکمہِ صحت کے مطابق دادو، جوہی اور خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز اور نرسز سمیت 22 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 154 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں اب تک 1400 سے زائد افراد کے نمونے لیے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ 30 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں