کرونا وائرس، سندھ میں دس برس سے کم متاثرین کی اطلاعات

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے باعث دس برس سے کم عمر کے بچوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث سندھ میں اب تک دس برس سے کم عمر کے ایک ہزار سات سو 12 بچے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے چار بچوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ لوگوں کی لاپرواہی کے باعث کرونا وائرس کی بچوں میں منتقلی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے کہ ہم سب مل کر اپنی ذمہ داری محسوس کریں اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی تلقین کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں