کرونا وائرس، خیبرپختونخواہ میں رکارڈ یومیہ اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں کرونا وائرس کے باعث مزید نو ہلاکتیں رپورٹ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ صوبے میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 610 ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کرونا وائرس کے 679 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جو اب تک ظاہر ہونے والے متاثرین میں یومیہ سب سے زیادہ اضافہ بتایا جا رہا ہے۔
خیبرپختونخواہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 ہزار 206 بتائی جا رہی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس کے تین ہزار تین سو 28 متاثرین ایسے ہیں جن کا تعلق شعبہِ طب سے ہے جن میں سے ایک ہزار 37 خیبرپختونخواہ میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں