لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے، حکومتِ بلوچستان

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے باوجود ایک مرتبہ پھر بلوچستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے انحرافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن بڑھانے کی صورت میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا اور معاشی طور پر ہم لاک ڈاؤن کے اثرات کے متحمل نہیں ہو سکتے جس کے باعث کچھ مخصوص شعبوں میں لاک ڈاؤن کی نرمی کا اعلان کیا گیا۔
لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ شعبوں کی بندش تاحال برقرار ہے اور حکومت احتیاطی تدابیر سے متعلق متحرک ہے۔ لوگوں کو ماسک کے بغیر سرکاری دفاتر میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے متاثرین پر عالمی ادارہ برائے صحت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتوں کو تحریری طور پر لاک ڈاؤن میں سختی کی تجویز دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں