کرونا وائرس، دادو میں مزید سات متاثرین کا اضافہ

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) ضلع میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق دادو شہر میں ایک ہی محلے سے مزید سات متاثرین ظاہر ہوئے ہیں جس کے بعد دادو میں کرونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 154 ہوگئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غریب آباد محلے کو سیل کردیا گیا۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیل کردہ محلے میں واقع سرکاری دفاتر اور طبی مرکز ابتدائی طور پر سات دن تک بند رہیں گے تاہم علاقہ میں واقع اشیائے خوردنوش کی دکانیں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اوقات پر کھولی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں