کراچی، ویب ڈیسک
حکومت نے جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 9 ہفتےمیں ایک کروڑ خاندانوں میں 120 ارب روپے تقسیم کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہماری حکومت نے کامیابی کے ساتھ کورونا سےنمٹنے کیلئے9 ہفتےمیں ایک کروڑ خاندانوں میں شفاف طریقے سے 120 ارب روپے تقسیم کیے۔
اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے9ہفتےمیں 1 کروڑ افرادمیں رقم تقسیم کی گئی، ایک کروڑسےزیادہ بینفشریزمیں121 بلین روپےکی مالی امداددی گئی، پروگرام سے144 بلین روپے 12 ملین خاندانوں میں تقسیم کرنےہیں۔
Alhamdulillah! #EhsaasEmergencyCash crosses the 10 million mark in 9 weeks. More than 10 million beneficiaries have been served countrywide with Rs.121 billion cash assistance. Overall, Rs. 144 billion will be paid out to more than 12 million families.#EhsaasByPMIK pic.twitter.com/NUoR4oA5zR
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) June 11, 2020