کرونا وائرس، کے پی میں مزید 13 اموات کی تصدیق

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر کی طرح خیبرپختونخواہ میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 581 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 15 ہزار 787 ہوگئی ہے۔
صوبائی محکمہِ صحت کے مطابق صوبے میں مہلک وائرس سے مزید 13 ہلاکتوں کے بعد اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 632 ہوگئی ہے تاہم وائرس سے مزید 138 مریض صحتیاب ہونے کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والے متاثرین کی تعداد تین ہزار 907 بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں