کرونا وائرس، سندھ میں دو ہزار سے زائد متاثرین کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے متاثرین میں اضافہ جاری ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کروناو ائرس کے مزید دو ہزار چار سو 28 متاثرین جا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 49 ہزار 256 ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے باعث مزید 17 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 793 تک پہنچ گئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں اب تک کرونا وائرس کے دو لاکھ 77 ہزار 54 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہزار 113 بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں