کرونا وائرس، شہباز شریف پر یقین نہیں ہے، فیاض چوہان

کراچی (ویب ڈیسک) صدر مسلم لیگ نواز شہباز شریف کی کرونا وائرس تشخیص کے نتائج مثبت آنے کے بعد ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے ان کی دوبارہ تشخیص کا مطالبہ کیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی کرونا وائرس تشخیص آغا خان، شوکت خانم یا سرکاری لیب سے کروائی جائے کیونکہ ان کا خاندان جھوٹا ہے جس پر اعتبار کی گنجائش نہیں ہے۔ دوبارہ کروائی جانے والی تشخیص میں نتائج مثبت آنے کی صورت میں شہباز شریف کو قرنطینہ کردینا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں