کرونا وائرس، پنجاب میں مزید 49 اموات کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میں کرونا وائرس کے مزید ایک ہزار نو سو 19 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں اب تک ظاہر ہونے والے کرونا وائرس کی متاثرین کی مجموعی تعداد 47 ہزار 382 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں وائرس کے باعث مزید 49 اموات رپورٹ ہونے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 890 تک پہنچ گئی ہے جبکہ صوبے میں اب تک 9 ہزار 546 افراد کرونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں