تحریک چلانا ہر پارٹی کا حق ہے لیکن یہ آزمائے ہوئے دو نمبر لوگ ہیں: شیخ رشید


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف تحریک کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک چلانا ہر پارٹی کا حق ہے لیکن یہ آزمائے ہوئے اور دو نمبر لوگ ہیں، آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھی شہباز شریف والا فارمولا ہو۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شریف خاندان اور آصف زرداری کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، آج ن لیگ کی سیاست کا جنازہ نکل جانا ہے، ان کو کچھ نہیں ملنے والا، زرداری سے متعلق ن لیگ کے بیانیے کی بھی نفی ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں