دادو، روادار سندھ میں انتہاپسند کارروائی، میت کی تذلیل

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) کرونا وائرس سے متاثرہ مریض کے جاں بحق ہونے والے مریض کیول رام کی میت کی آخری رسومات کی ادائیگی پر ڈنڈا برداروں نے حملہ کردیا۔ علاقہ مکینوں نے میت کے انتم سنسکار سے روک دیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا کرونا وائرس کا مریض تھا۔ ڈنڈا بردار مشتعل افراد نے آخری رسومات سے روکا تاہم علاقہ مکینوں کے کہنے کے مطابق کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کا انتم سنسکار اپنے علاقے میں نہیں ہونے دیں گے۔

اس موقع پر ڈنڈا بردار علاقہ مکین میت کی بھی تذلیل کرتے رہے۔ کرونا وائرس تشخیص مثبت آنے والے شخص کیول رام کی حرکتِ قلب بند ہونے سے موت ہوئی تاہم ورثاء آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے شمشان گھاٹ پہنچے جہاں میت کے پہنچتے ہی ڈنڈا برداروں نے حملہ کردیا۔ ڈنڈا برداروں نے غم سے نڈھال لواحقین کو مزید غم اور تشویش میں مبتلا کردیا۔ میت کے ورثاء کو آخری رسومات ادا کرنے سے بھی روک دیا گیا جبکہ جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں