کرونا وائرس، دادو میں تیزی سے پھیلاؤ جاری

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) دادو میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق شہر میں مہلک وائرس سے مزید 12 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد ضلع میں کرونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 166 بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حالیہ متاثرین میں شہر کے دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں واقع سرکاری ہسپتال کے 7 ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تصدیق کی اطلاعات ہیں جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہسپتال کو سیل کردیا جائے گا تاہم اس سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آ سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں