کرونا وائرس، خیبرپختونخواہ میں مزید 10 اموات کی تصدیق

کراچی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں کرونا وائرس کے مزید 628 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے۔ محکمہِ صحت کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 16 ہزار 415 ہو گئی ہے۔ مہلک وائرس کے باعث صوبے میں مزید 10 اموات رپورٹ ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 642 تک پہنچ گئی ہے تاہم وائرس سے متاثرہ مزید 163 افراد کی صحتیابی کے بعد مجموعی تعداد چار ہزار 72 ہو گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے بتایا ہے کہ صوبے میں اب تک کرونا وائرس کے 95 ہزار 112ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
کرونا وائرس کے باعث ہونے والی حالیہ اموات کا تعلق پشاور، ایبٹ آباد، بٹگرام، کوہاٹ اور لوئر دیر اضلاع سے بتایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں