کرونا وائرس، بلوچستان میں مزید 193 متاثرین کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں کرونا وائرس کے 193 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد سات ہزار 866 ہو گئی ہے۔ صوبائی محکمہِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث مزید پانچ اموات کے بعد اب تک 80 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں