کرونا وائرس، پاکستانی تشخیصی کٹ کی منظوری

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں قومی جامعہ برائے سائنس و تکنالاجی کے ماہرین کی جانب سے تیار کردہ کرونا وائرس تشخیص کی کٹ کو استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و تکنالاجی فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ نسٹ کے ماہرین کی تیار کردہ کٹ کو ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے منظور کرلیا ہے۔ اپنی ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے قوم کے ہمراہ نسٹ کے ماہرین کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد بھی دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں