کرونا وائرس، پنجاب کی ہسپتالوں میں گنجائش موجود ہے، وزیرِ صحت

کراچی (ویب ڈیسک) صوبائی وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں 30 سے 40 فیصد ہسپتالیں خالی ہیں۔ وزیرِاعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے متاثرین کا علاج کرنے کے لئے اس وقت تقریبن دس ہزار بستر کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں اس وقت 301 وینٹیلیٹر موجود ہیں جن میں سے 197 وینٹیلیٹر سرکاری ہسپتالوں میں جبکہ 104 نجی ہسپتالوں میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں