کرونا وائرس، سندھ میں متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے متجاوز

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کےمصدقہ کیسز کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزیرِاعلیٰ سید مراد علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مزید دو ہزار 262 افراد کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 51 ہزار 518 ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں وائرس کا شکار 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 816 بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں