کرونا وائرس، ضلع خیرپور کے متعدد محلے سیل کردیئے گئے

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے متعدد اضلاع میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کا اضافہ جاری ہے۔ کشمور اور دادو کے بعد خیرپور میں کرونا وائرس کے متاثرین میں تیزی سے اضافی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ خیرپور کی جانب سے ضلع کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وائرس کا شکار محلوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ خیرپور شہر میں آخوند محلہ، عریشہ کالونی، ماچس فیکٹری اور پنجہٹی، تحصیل سوبھودیرو میں ہندو محلہ رانی پور اور احمد پور محلہ جبکہ گمبٹ میں شیخ محلہ اور غریب آباد محلہ کو فوری طور پر سیل کردیا گیا ہے۔
سیل کردہ محلوں میں عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جس کے لئے پولیس اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں