جانیئے! ملک کے کون کون سے مقامات مکمل سیل ہیں؟

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اب تک 1300 مقامات مکمل طور پر سیل کر دیئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کے مطابق “سمارٹ لاک ڈاؤن” کے تحت ملک میں ان مقامات کو کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر سیل کیا گیا ہے۔ سیل کردہ مقامات سے متعلق جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اب تک پنجاب میں 844، سندھ میں سات، خیبرپختونخواہ میں 414، آزاد جموں و کشمیر میں 12 جبکہ گلگت بلتستان میں 5 مقامات کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سیکٹر جی نائن کے کچھ مقامات کو سیل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں سیل کردہ سیکٹرز میں کیسز کی تعداد 300 بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں