کرونا وائرس، خیبرپختونخواہ میں رکارڈ یومیہ اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا تیزی سے سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے متاثرین میں رکارڈ یومیہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ محکمہِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 35 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد خیبرپختونخواہ میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کی تعداد 17 ہزار 450 ہو گئی ہے۔
وائرس کے باعث مزید 19 ہلاکتوں کے بعد کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 661 ہو گئی ہے۔ حالیہ ہلاکتیں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، اورکزئی، ہنگو، مالاکنڈ، مردان، لوئر دیر اور بٹگرام اضلاع میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے خیبرپختونخواہ میں اس حد تک یومیہ اضافہ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں