بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی۔

بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے شہر بندرا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

اداکار سُشانت سنگھ کے قریبی دوست سُدھر چوہدری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ بھی کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ سُشانت نے ممبئی میں اپنے گھر میں خود کو لٹکا کر خودکشی کرلی۔

سُشانت سنگھ کے قریبی دوست سُدھر چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ دستاویزات کے مطابق وہ ڈپریشن کی بیماری کا علاج کروارہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سُشانت سنگھ اپنے گھر میں اکیلے ہی رہ رہے تھے، خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اداکار کے گھر پہنچی جہاں تاحال خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی جب کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس نے اداکار سُشانت سنگھ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جس کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق 5 دن قبل اداکار کی سابق منیجر دیشا سالان نے بھی خود کشی کی تھی جو کہ ڈپریشن کا شکار تھیں۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی پھندہ لگی لاش ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے ملی۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سشانت سنگھ کی رہائش گاہ پر ان کے چند دوست بھی موجود تھے۔

سشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اب تک محض ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت کی پہلی فلم کائی پو چے تھی تاہم انہیں سب سے زیادہ شہرت عامر خان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم پی کے سے ملی، جس کے بعد انہوں نے 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ایم ایس دھونی میں شاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں