کرونا وائرس، سندھ میں مزید دو ہزار سے زائد متاثرین کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے پیلا ؤ میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مزید دو ہزار 287 متاثرین کا اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ حالیہ متاثرین کے بعد سندھ میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 53 ہزار 807 ہو گئی ہے جبکہ مزید 15 ہلاکتیں رپورٹ ہونے کے بعد اب تک 831 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
وزیرِاعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 11 ہزار 197 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے دو ہزار 287 کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت سندھ بھر میں کرونا وائرس کے 573 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 80 افراد وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 219 متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں