کرونا وائرس، بھارت میں نو روز سے مسلسل رکارڈ اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) بھارت میں گذشتہ نو روز سے کرونا وائرس کے کیسز میں رکارڈ یومیہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کرونا وائرس کے مزید گیارہ ہزار 929 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک مین کرونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد تین لاکھ بیس ہزار 922 ہوگئی ہے۔
جون ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کرونا وائرس کے باعث 311 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد نو ہزار 195 ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گذاشتہ نو روز سے مسلسل بھارت میں کرونا وائرس کے متاثرین میں یومیہ نو ہزار سے زائد اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں