انتباہ! کرونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ برائے صحت کا نیا ہدایت نامہ

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دنیا بھر میں مقامی سطح پر نسخوں کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے تاہم ان تمام تر علاج کے نسخوں کو مختلف اوقات کے دوران عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے مسترد کیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق اب تک کرونا وائرس سے بچاؤ کا مؤثر علاج احتیاط کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے۔
حال ہی میں عالمی ادارہ برائے صحت نے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں لوگوں کی جانب سے کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے بلیچ کا استعمال غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے اس سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے مزید کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیشِ نظر جسم پر بلیچ کا چھڑکاؤ مضرِ صحت ہو سکتا ہے جبکہ اپنے آسپاس بلیچ کا چھڑکاؤ انتہائی احتیاط سے کیا جائے۔
عالمی ادارہ برائے صحت نے مزید کہا ہے کہ کلورین اور بلیچ وغیرہ ستے تمام تر ادویات بچوں کی پہنچ سے دور رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں