کرونا وائرس، پنجاب میں یومیہ 31 اموات کی تصدیق

کراچی (ویب ڈیسک) پنجاب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار 514 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پنجاب میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 52 ہزار 601 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس سے مزید 31 اموات ہونے کے بعد اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 969 بتائی جارہی ہے تاہم صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے متاثرین کی تعداد 17 ہزار 650 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں