کرونا وائرس، اسلام آباد میں متاثرین آٹھ ہزار کے قریب

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے متاثرین کا بتدریج اضافہ جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں رکارڈ یومیہ اضافہ رپورٹ ہوا ہے جس کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 771 متاثرین کا اضافہ ہواہے۔ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد سات ہزار 934 تک جا پہنچی ہے۔
شہر اور وفاقی مضافات میں کرونا وائرس کے باعث مزید چار اموات رپورٹ ہونے کے بعد اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں