کرونا وائرس، بھارت میں ہسپتال کم، ریل کے ڈبے ہسپتال بنانے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک) بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ملک میں گذشتہ نو دن کے دوران یومیہ نو ہزار متاثرین کا اضافہ رپورٹ ہورہا ہے۔ بھارتی وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دہلی سرکار کو ریل کے ڈبے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریل کے ڈبوں کو ہسپتال کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
دہلی سرکار کا کہناہے کہ کرونا وائرس کے باعث ہسپتالوں میں گنجائش کم ہے تاہم ریل کے ڈبوں میں بنائی جانے والی ہسپتال کے بعد دہلی میں آٹھ ہزار متاثرین کا علاج کرنے کی گنجائش پیدا ہو جائے گی۔
بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شرما نے کہا ہے کہ دہلی میں ٹیسٹ کی تعداد بھی بڑھائے جائے گی جبکہ ہر گھر میں صحت سروے کرکے کرونا وائرس کے متاثرین تک پہنچا جائے گا تاکہ ان کا علاج ممکن بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں